اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے قومی ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان’’احمد ابوزائد‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑا اوروسیع علاقائی ملک ہے جس کا علاقے میں اہم اثرورسوخ ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہمیت اور اسکے اثرورسوخ سےہم آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مصر اور ایران کی قدیمی تاریخ نے دونوں ملکوں کو رشتے میں جوڑ دیا ہے۔
اسی طرح کے ایک بیان میں مصر کے وزیر اعظم نے کچھ عرصے قبل صحافیوں سے ملاقات میں کہاکہ مصر ی عوام کی تحریک سے ایران کےساتھ تعلقات بحال کرنے کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے کہاتھاکہ گذشتہ تین دہائیوں میں ایران اورمصر کے تعلقات مسائل کے شکار تھے لیکن مصری عوام کے انقلاب کے بعد اب قاہرہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے حالیہ بیان میں کہاتھاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک بااثر ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ قاہرہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲